دولہا نے کِیا نوٹوں کے قالین سے دلہن کا استقبال

May 09, 2024

فلپائنی دولہا نے اپنی دلہنیا کا انوکھے انداز میں استقبال کرکے سب کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا پر فلپائنی شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کسی کے استقبال کے لیے پھول نچھاور کرنا یا سرخ قالین بچھانے کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا، لیکن آج ہم آپ کو سبز قالین کا دلچسپ قصہ بتا رہے ہیں جو فلپائن کے علاقے ویلینسیا سٹی میں پیش آیا۔

شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے اپنی دلہنیا کا استقبال نوٹوں کے تیار کردہ قالین سے کیا۔

اس قالین کی تیاری کے لیے 17,300 ڈالر خرچ کئے گئے جس کی فلپائنی کرنسی میں مالیت 10 لاکھ کے برابر ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین دولہا کی جانب سے پیش کردہ اس غیر معمولی تحفے پر ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔