9 مئی واقعہ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور

May 10, 2024

فائل فوٹو

9 مئی واقعے کے خلاف پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے 9 مئی واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں بھی جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی میں 9 مئی واقعے کے خلاف قرارداد کے خلاف اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

اپوزیشن رکن رانا شہباز کی جانب سے ایوان میں ویڈیو بنانے پر حکومتی ارکان برہم ہوگئے اور ویڈیو بنانے سے روک دیا۔

حکومتی بینچز سے خواتین نے بھی شور شرابا کیا اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔