سعودی عرب، نشہ آور شبو کی تشہیر کرنے والے تین پاکستانی گرفتار

May 10, 2024

جدہ(شاہد نعیم)سعودی عرب میں نشہ آور شبوکی تشہیر کرنے والے تین پاکستانیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق،سعودی عرب کے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ گورنریٹ میں ایک پاکستانی سے 998گرام میتھم فیٹامائن، نشہ آور شبو برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ نشہ آور شبو منشیات کی خطرناک ترین اقسام میں شمار کی جاتی ہے۔ گرفتار پاکستانی کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے الشرقیہ صوبے میں دو پاکستانیوں کو شبو کی تشہیر کرنے پر گرفتار کرکےانہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ۔شبو نامی دوا مرکزی اعصابی نظام کے لیے ایک محرک ہے۔ یہ دماغ میں خوشی سے منسلک ایک کیمیکل ڈوپامائن کی زیادہ مقدار کے اخراج کا سبب بنتی ہے۔