9 مئی پلاننگ سے کیا گیا، معافی نہیں ملنی چاہئے،حنیف عباسی

May 10, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سچ کی آوازیں وڈیوز میں موجود ہیں۔ سٹی صدر سردار نسیم خان،رکن پنجاب اسمبلی ایڈووکیٹ راجہ حنیف اور پیرذادہ راحت قدوسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ حملہ پلاننگ سے کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہم پاکستان کے مخلص ہیں حالانکہ ان کے کرتوت ثابت کرتے ہیں کہ وہ ملک و قوم کے مخلص نہیں، ہر محاذ پر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ شہداء کے مجسمے توڑے گئے۔ 9 مئی کے ملزمان سے مذاکرات اور معافی نہیں ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام ممالک کو ناراض کیا۔