صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے خلاف سنی علماء کونسل کا دفاعِ عثمان غنیؓ مارچ

May 10, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) سنی علماء کونسل نے صحابہ کرام کی شان میں مبینہ گستاخی کے خلاف جمعرات کو جامع مسجد رحمانی آبپارہ تا اتاترک ایونیو نادرا چوک تک دفاع عثمان غنیؓ مارچ کیا۔ مقررین نے مقتدر اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو فوری گرفتار کرے اور کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو فوری نافذ العمل کرائے تاکہ ملک سے گستاخیوں کا خاتمہ ہو اور امن و امان برقرار رہ سکے۔ مارچ کی قیادت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کی۔ علامہ عطاء محمد دیشانی، مفتی تنویر عالم فاروقی، جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے امیر حافظ مقصود احمد، حافظ نصیر احمد، قاری اسد عرفان، حافظ منیر فاروقی، قاری افتخار فاروقی، قاری نذیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ، مولانا بلال عمر و دیگر رہنماؤں نے بھی مارچ میں شرکت کی۔