مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دیدی

May 10, 2024

ویڈیو گریب

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِصدارت ہائرایجوکیشن سیکٹر ریفارمز سے متعلق ہونے والے اجلاس میں یہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر ضلع میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزار موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔