• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز—فائل فوٹو
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز—فائل فوٹو

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

لاہورمیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہارِ نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

انہوں نے اسکالر شپ اسکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا حکم بھی دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ شعبۂ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید