آئی کیوب قمر سے سورج کے بعد چاند کی تصویر بھی موصول

May 10, 2024

آئی کیوب قمر سے چاند کی تصویر بھی موصول ہوگئی۔

ترجمان انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق اس سے قبل آئی کیوب قمر سے سورج کی تصویر حاصل ہوئی تھی۔

سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں۔

پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔

تصویر بشکریہ ایکس

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔

فوٹو سپارکو

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب قمر 12 گھنٹے میں چاندکاچکر مکمل کرتا ہے۔

فوٹو سپارکو

آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا۔

آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60ہزارسے4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول ہوں گے۔

یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

چین کے چینگ 6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔