• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔

آئی کیوب قمر مشن کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی کیوب قمر دوپہر ایک بج کر 14 منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہوا۔

ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سیٹیلائٹ کے تمام کنٹرولز اور دیگر نظام ٹھیک کام کر رہے ہیں، جائزے کا عمل مزیدچند دن جاری رہے گا جس کے بعد ہی یہ اپنا کام شروع کرے گا۔

یاد رہے کہ آئی کیوب قمر کو چینی مشن چینگ 6 کے ساتھ 3 مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

چین کے چینگ 6 کے مشن کا مقصد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھا کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید