اذلان شاہ ہاکی: جاپان نے کینیڈا کو 1-3 سے شکست دے دی

May 10, 2024

اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے آخری پول میچ میں کینیڈا کو 1-3 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے میچ میں جاپان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

جاپان نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ایک میچ ڈرا کھیلا، پاکستان ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کل جاپان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔