پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے

May 18, 2024

ہنگری میں پاکستان باڈی بلڈرز نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے۔

پاکستان کے ارسلان بیگ نے سلور اور شہزاد قریشی نے برانز میڈل جیتا۔ ارسلان بیگ نے اسپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے نوے کلوگرام میں میڈل جیتا۔

سہیل انور سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلی بار یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن نے بھی پاکستانی باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔