تھائی لینڈ میں رواں سال ہیٹ اسٹروک سے 61 افراد ہلاک

May 11, 2024

بنکاک (اے ایف پی)وزارت صحت نے گزشتہ روزکہا کہ تھائی لینڈ میں رواں سال ہیٹ اسٹروک سے61افراد ہلاک ہوچکے ہیں،یہ ہلاکتیں 2023سے زیادہ ہیں۔حالیہ ہفتوں میں غیر معمولی گرم موسم کی لہر نے تھائی لینڈ کو شدید متاثر کیا ہے، حکام تقریباً روزانہ کی بنیاد پر شدید گرم موسم کے بارے میں انتباہ جاری کررہے ہیں۔وزارت صحت نےگزشتہ روز کہا کہ 2024کے آغاز سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے61افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ2023میں یہ تعداد37تھی۔