خواتین کی فلاح کیلئے اقدامات کرینگے، مشال اعظم یوسفزئی

May 13, 2024

پشاور(جنگ نیوز)مشیر وزیراعلیٰ برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں یو این ایف پی اے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ضم اضلاع میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے خواتین کی فلاح کیلئے اقدامات کریں گے،صوبائی اسمبلی سے چائلڈ میرج، گھریلو تشدد، احساس کے حوالے سے جلد قانون سازی کریں گے، گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے ہیلپ لائن بنارہے ہیں، اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) تعاون سے خواتین کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یو این ایف پی اے کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔