ناصر علی سید اہلیہ کے ہمراہ ادبی تقریب میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

May 26, 2024

پشاور(جنگ نیوز) برطانیہ میںکاروان ادب برطانیہ و پنجاب رنگ ‘اردو ٹائمز یو کے کے زیر اہتمام عالمی شہرت یافتہ ‘ممتاز شاعر ‘ادیب ‘کالم ‘افسانہ ‘ ڈرامہ نگار ورر دانشور ناصر علی سید (صدارتی ایوارڈ یافتہ) اور انکی اہلیہ معروف شاعرہ ‘ادیبہ ‘سفر نامہ و افسانہ نگاراور امریکہ و پاکستان سے ایوارڈ یافتہ کتاب "امریکہ کتنا دور کتنا پاس " کی مصنفہ رفعت علی سید کے اعزاز میں ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مشاعرہ و موسیقی بھی ہوگی۔ناصر علی سید اور انکی اہلیہ آج شب مشاعرہ میں شرکت کیلئےپشاورسے برطانیہ روانہ ہورہے ہیں۔