خاتون ہوائی جہاز میں سامان رکھنے والے کیبن میں لیٹ گئی

May 14, 2024

امریکی ہوائی جہاز میں ایک مسافر خاتون نے سامان رکھنے والے کیبن کو اپنا بستر بنا لیا اور اس دلچسپ منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز میں ایک مسافر خاتون کو سامان رکھنے والے کیبن میں لیٹے دیکھ کر دیگر ساتھی مسافر حیران رہ گئے اور جہاز میں موجود ایک مسافر نے اس دلچسپ منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو اب وائرل ہوگئی ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کو مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پراب تک 5.1 ملین ویوز مل چُکے ہیں۔

خاتون کے اس عمل کی کوئی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جیسے جیسے ہوائی جہاز ہمارے لیے کم سے کم آرام دہ ہونے لگیں گے تو ہم اسے اپنے لیے آرام دہ بنانے کے نئے طریقے تلاش کریں گے۔