اگر حماس کو شکست ہوئی تو اسرائیل کی نظریں ترکیہ پر ہوں گی، صدر رجب طیب اردوان

May 16, 2024

استنبول (اے ایف پی) صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا تو وہ ترکیہ پراپنی نظریں جمائیگا۔ 7اکتوبر کے بعدسے فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی جارحیت کے ایک کھلے نقادرجب طیب اردوان نے اکثر فلسطینی مزاحمتی گروپ کی اپنے وطن کے محافظ کے طور پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔