یوم نقبہ پر یہودی آبادکاروں کے حملے، اسرائیلی فوج کی فائرنگ، نوجوان شہید

May 16, 2024

رام اللہ (اے ایف پی، نیوز ڈیسک ) 1948 کے یوم نقبہ پر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر حملے ، الخلیل اور نابلس میں گھروں پر حملے کئےگئے،لاکھوں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کی یاد میں مقبوضہ مغربی کنارے کےفلسطینیوں کے احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوانشہید ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (یواین آر ڈبلیو اے ) نے کہا ہے کہ یوم نقبہ کے 75برس بعد بھی فلسطینیوں کا جبری انخلا جاری ہے ، چند روز میں رفح سے 6لاکھ جبکہ7اکتوبر کے بعد سے غزہ میں 17لاکھ افراد کو جبری طور پر اپنے گھروں سے بے دخل کیا گیا ۔