چین روس تعلقات خطے اور عالمی امن میں معاون ثابت ہوگی، صدر شی، پیوٹن

May 17, 2024

بیجنگ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک ) چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے ، دونوں رہنمائوں کا کہنا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن واستحکام اور خوشحالی میں بھی معاون ثابت ہوگی ، روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کسی ملک کیخلاف نہیں ہیں ، یہ تعلقات مفاد پرستی پر مبنی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی معاملات میں ہمارا تعاون بین الاقوامی سطح پر استحکام کے اہم عوامل پر مبنی ہے۔چینی صدر نے نشاندہی کی کہ چین اور روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مشترکہ اسٹریٹجک انتخاب ہے کہ دونوں ممالک اسٹریٹجک روابط کو گہرا کریں، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیں اور دنیا کے عمومی تاریخی رجحان کی پیروی کریں۔