پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کا اضافہ، ریکارڈ سطح پر بند

May 17, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا۔100 انڈیکس 411 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 75 ہزار 342 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں ریکارڈ 75 ہزار 401 کی نئی چوٹی بھی بنائی۔ انڈیکس آج 453 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 49 کروڑ 66 لاکھ شیئڑز کے سودے 17 ارب 63 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 48 ارب روپے بڑھی ہے۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔