سلمان نے مجھے فلم ’جڑواں‘ سے کک آؤٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعویٰ

May 17, 2024

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈی فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے گووندا نے ایک بار بتایا تھا کہ انھیں سلمان خان نے کہا کہ وہ فلم جڑواں (1997) نہ کریں اور مرکزی کردار انھیں دیدیں، حالانکہ اس وقت تک فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی تھی۔

اب گووندا کے2019 کے بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو کا کلپ سامنے آیا ہے جس پر کافی لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مذکورہ بالا انٹرویو میں 60 سالہ گووندا نے کہا وہ اس زمانے میں جڑواں فلم کر رہے تھے کہ ایک دن سلمان خان نے مجھے دو یا تین بجے فون کیا اور کہا کہ چچی بھیا آپ کتنی ہٹ دو گے یار؟

میں نے کہا کہا ہوا؟ تو سلمان نے کہا، وہ جو پکچر (جڑواں) آپ کر رہے ہیں وہ آپ بند کر دیجیے اور مجھےدیجیے۔

گووندا نے مزید کہا کہ سلمان نے ان سے کہا کہ ڈائریکٹر (ڈیوڈ دھون) بھی آپکو مجھے دینا پڑے گا، پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا بھی میں نے آپ کا لے لیا ہے۔ تو وہ چلتی فلم وہاں روک دی گئی اور وہ سلمان کو دے دی تھی

گووندا کے اس انٹرویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیٹ صارف نے کہا کہ گووندا کے ماضی کے اس دعوے سمیت فلم اوتار کی آفر بڑی عجیب سی بات ہے، انکی پریشانی کی وجہ 'میں' پر مبنی رویہ ہے، اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے کے بجائے اپنے غیر پیشہ ورانہ رویے کو تسلیم کریں۔

ایک اور صارف نے کہا، کیا سلمان نے گووندا کو فلم پارٹنر (2007) میں اس وقت کاسٹ نہیں کیا تھا جب کوئی بھی انکے ساتھ کام کرنے کو تیار نہ تھا۔