مالدووا، 4 دن قبل دفنائے گئے آدمی کو زندہ باہر نکال لیا گیا، ملزم گرفتار

May 18, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک مالدووا میں4 دن قبل زندہ دفن کیے گئے شخص کو اس کی چیخیں سُن کر قبر سے باہر نکال کر بچا لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدووا کی پولیس ایک 74سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہی تھی جن کی لاش ان کے ایک رشتے دار کے گھر سے ملی تھی۔ تفتیش کے دوران جرم کی ایک اور ہولناک داستان سامنے آگئی۔ خاتون کی موت کی جگہ تلاشی کے دوران کسی کے چیخنے کی آوازیں آئیں جس پر پولیس نے اس جگہ کی کھدائی کی تو منوں مٹی تلے ایک قبر نما تہہ خانہ ملا جس میں 62 سالہ شخص نیم مردہ حالت میں موجود تھا۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ایک نوجوان سے شراب پیتے ہوئے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے مجھے چاقو مار کر زخمی کیا اور گڑھے میں ڈال کر تختہ رکھا اور منوں مٹی ڈال دی۔