بھارتی عام انتخابات: شاہ رخ اور سلمان خان کی ووٹ ڈالنے کی اپیل

May 19, 2024

—فائل فوٹو

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے پانچویں مرحلے سے پہلے بالی ووڈ اداکاروں نے شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار سمیت کئی اداکاروں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ووٹ کے حق کو استعمال کریں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہ رخ خان نے لکھا ہے کہ ذمے دار شہریوں کے طور پر ہمیں اس پیر کو مہاراشٹر میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، بطور بھارتی اپنا فرض نبھائیں اور اپنے ملک کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔

تصویر بشکریہ ایکس

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ بھی ووٹ ڈالیں۔

سلمان خان نے لکھا ہے کہ میں 20 مئی کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے جاؤں گا چاہے کچھ بھی ہو۔

تصویر بشکریہ ایکس

علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ووٹروں کو اپنے لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کرنے کا یہ موقع نہیں گنوانا چاہیے۔

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ ووٹ دینا صرف ہمارا حق نہیں بلکہ ایک ذمے داری بھی ہے، میں 20 مئی کو یقینی طور پر ووٹ کاسٹ کروں گا۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی پیر کو شہریوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔