امتحانات آن لائن لئے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم

May 20, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لئے جائیں گے، فائنل سمیسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔ کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن اپسی شروع ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔ کرغز وزارت تعلیم کے مطابق 1سے 9سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہونگے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائیگا۔