کرغزستان، سعودی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو مشتعل مظاہرین سے دور رہنے کی ہدایت

May 20, 2024

بشکیک (اے پی پی)کرغزستان میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مشتعل مظاہرین سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔العربیہ کے مطابق سفارتخانے نے بشکیک میں ہونے والے تصادم کے باعث سعودی شہریوں کو احتیاط سے کام لینے کی بھی ہدایت کی ۔سفارتخانے نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر شہریوں کو فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کرنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ بشکیک میں تشدد ایک ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد شروع ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین غیر ملکیوں کو غنڈہ گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔