کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی باحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے،پیپلز پارٹی

May 20, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنر ل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے بشکیک واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کر غزستان میں موجود پاکستانی طالب علموں کی باحفاظت واپسی یقینی بنائے، میرے حلقے کے بھی 2 درجن سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ،حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پر تشدد واقعات پر طلباء کے والدین اور پوری قوم شدید تشویش کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے بشکیک سے پاکستانی طلبہ و طالبات کی باحفاظت واپسی کو یقینی بنانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ و وزیر داخلہ نے جس دلجمعی سے معاملے کو سنبھالا ہے اس پر پوری قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے۔