لاہور (کر ائم رپو رٹر،کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں کو اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 16 لاکھ روپے جاری کردئیے ۔ علاوہ ازیں آئی جی نے پچاسویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز سے ملاقات بھی کی ۔