ہتک عزت ایکٹ بوگس الزام تراشیوںکے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا، ن لیگ

May 22, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ہتک عزت ایکٹ معاشرے سے انتشار جھوٹ اور بوگس الزام تراشیوں کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ معاشرے میں ہراسمنٹ اور خوف پھیلانے والوں کا راستہ روکا جا سکے گا۔