وزیراعظم کی صدر رئیسی کیلئے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت

May 22, 2024


وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کےلیے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم اس ہال میں بھی گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔

وزیراعظم نے شہباز شریف نے مرحوم صدر کے بلندی درجات کےلیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر کو پاک ایران تعلقات کے فروغ اور خطے کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور رفقا کی شہادت پر شدید صدمہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ دورہ پاکستان میں پاکستانی عوام کیساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نگراں صدر محمد مخبر کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔