رحیم یار خان میں فائرنگ سے زخمی صحافی نصراللّٰہ کراچی منتقل

May 22, 2024


رحیم یار خان میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے صحافی نصراللّٰہ گڈانی کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ زخمی صحافی نصراللّٰہ گڈانی ایئر ایمبولینس میں کراچی پہنچنے، ہم نے نصراللّٰہ گڈانی کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صحافی نصراللّٰہ گڈانی کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

صحافی نصراللّٰہ گڈانی پر گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، جس کے بعد سے ان کی حالت تشویش ناک ہے۔