اقوام متحدہ وفد کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات

May 22, 2024

اقوام متحدہ (یو این) وفد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور یو این وفد کی ملاقات میں عام انتخابات کی صورتحال اور رؤف حسن پر حملے سے متعلق گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے یو این وفد کو پارٹی ترجمان پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد نے اس دوران انتخابات پر بات کی، پی ٹی آئی قیادت نے انتخابات میں دھاندلی اور لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔

یو این وفد کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے باہر آکر الوداع کیا، جس کے بعد پولیس نے سینٹرل سیکریٹریٹ کو بند کردیا۔

اسلام آباد پولیس نے سینٹرل سیکریٹریٹ کی جامع تلاشی لی، اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔