پرینیتی نے رنویر سنگھ کو بےشرم قرار دے دیا

May 23, 2024

اداکارہ پرینی چوپڑا نے رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے انہیں انتہائی بےشرم انسان قرار دے دیا۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رنبیر سنگھ نے فلم لیڈیز ورسز رکی بہل اور کِل دل میں ساتھ کام کیا، جبکہ پرینیتی رنویر کی ڈیبیو فلم بینڈ باجا بارات کی پروڈکشن ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔

پرینیتی کا ایک پرانا انٹرویو ایک مرتبہ پھر زیرگردش ہے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ رنویر کے ساتھ کام کے دوران کس قدر بےشرمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں ہر چیز کی عادی ہوں، آپ لوگ تو صرف وہ جانتے ہیں جو خبروں میں آتا ہے، لیکن ہم تو سب حرکتیں اپنے سامنے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے متعین کردہ لُک کے ساتھ سب کے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اچھا آج کا یہ لُک ہے۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ رنویر کچھ بھی کرسکتے ہیں، وہ بغیر پینٹ پہنے بھی آکر آپ کے برابر میں بیٹھ سکتے ہیں اور آپ چونک کر کہیں گے کہ بھائی کچھ پہن لو۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے رہتے تھے۔

پرینیتی کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اداکار کی میک اپ وین میں چلی جاتی ہوں، لیکن رنویر کی میک اپ وین میں جانے کےلیے مجھے پہلے ان کی اجازت لینی پڑتی ہے، کیونکہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں وہ وین میں برہنہ نہ ہوں، وہ بہت بےشرم ہیں۔