ہم دونوں ایک دوسرے کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں: سوناکشی سنہا

June 25, 2024

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

نوبیاہتا بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر اداکار ظہیر اقبال نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر کی یہ دوسری مشترکہ پوسٹ ہے جس میں انہوں نے اپنے استقبالیہ کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں۔

رومانٹک تصویروں کے کیپشن میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے دن کو ایک خوبصورت اور یادگار دن قرار دیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں نئے نویلے جوڑے کا اپنے دوستوں، خاندان اور ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ دن محبت سے بھرپور تھا جس میں ہنسی، یکجہتی، جوش اور گرمجوشی نظر آئی اور یہ ہمارے دوستوں، خاندان اور ٹیموں کے تعاون سے ممکن ہو سکا۔


نوبیاہتا جوڑی کا کہنا ہے کہ یہ دن اُن کے لیے ایسا تھا جیسے کہ مکمل کائنات محبت میں ڈوبے ہوئے دو لوگوں کے لیے اکٹھی ہو گئی ہو، قدرت میں ہمیں اُسی چیز سے نوازا جس کے ہم مستحق تھے۔

پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ہم دونوں واقعی میں ایک دوسرے کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں اور محبت ہماری حفاظت کر رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ٹرولنگ کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے کمنٹ سیکشنز کو بند کر دیا ہے۔