نیب ترامیم کیس: ذاتی حیثیت میں پیش ہونا بانی کا آئینی حق ہے، ترجمان تحریک انصاف

May 23, 2024

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونا بانی پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود پیش ہو کر قومی مفاد کا مقدمہ لڑنا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نیب ترامیم کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے اور سپریم کورٹ سے استدعا ہے سماعت براہ راست نشر کی جائے۔