کوئٹہ: سیشن جج نے 3 بہن بھائیوں کے قاتل کو سزائے موت سنادی

June 25, 2024

کوئٹہ میں سیشن جج کی عدالت نے 3 بہن بھائیوں کے قاتل کو سزائے موت سنادی۔

سیشن نے جج نے 3 بہن بھائیوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا دی۔

سیشن جج کی عدالت نے مجرم محمد اقبال کو 3 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے واردات کے دوران بچی کو زخمی کرنے پر مزید 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم نے کلی غلام رسول سریاب میں 2021ء میں 3 بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

بچوں کی ماں کو بعد میں اس کے شوہر نے قتل کردیا تھا، بیوی کے قتل کے جرم میںشوہر کو پہلے ہی سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔