پی ٹی آئی رہنما سالار خان کاکڑ نے عمر ایوب کے خلاف ٹوئٹ کردیا

May 23, 2024

سالار خان کاکڑ: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سالار خان کاکڑ نے پارٹی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کےخلاف ٹوئٹ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے سالارخان کاکڑ کو شوکاز جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے سالار خان کاکڑ کو شوکاز جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ آپ نے سیکریٹری جنرل کے خلاف بیان دیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ ایک روز کے اندر شوکاز کا جواب دیں ورنہ پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا، جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی ایکشن لے گی۔