ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا، علی امین گنڈاپور

June 24, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں ایک پالیسی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پالیسی پر بات ہوئی، پالیسی تھی کہ امن و امان قائم ہو اور دہشت گردی ختم ہو۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہم امن بالکل چاہتے ہیں،9 مئی کیسے ہوا، کس نے کیا پتہ لگنا چاہیے، میری آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر کا کام ہی نہیں ہے کہ وہ سیاسی باتیں کریں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔