ہتک عزت بل،ایسے قوانین کسی آمرنے بھی نہیں بنائے،مرکزی مسلم لیگ

May 24, 2024

لاہور (خبرنگار)ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہتک عزت بل کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے لیکن ہتک عزت بل میں بغیر کسی تفتیش کے گرفتاری اور سزا ناقابل فہم ہے۔ ایسے قوانین تو کسی آمر نے بھی نہیں بنائے۔