سیو دی غزہ مہم ، ڈی چوک دھرنا جاری

May 24, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)فلسطینیوں کی حمایت میں پارلیمنٹ کے سامنے جمعرات کو بھی "سیو دی غزہ " مہم کے سلسلے میں ڈی چوک میں دھرنا جاری رہا ۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے وفد نے دھرنا کیمپ کا دورہ کیا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطینیوں پر حملوں کے خلاف اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک اسرائیل جنگ بندی کا اعلان نہیں کرتا ،دھرنے کی وجہ سے جناح ایونیو فضل حق روڈ اور اتاترک روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔