آئی جی اسلام آباد کی غیر ملکیوں کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت

June 25, 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس نے شہر اقتدار میں مقیم چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی نے اس ضمن میں اجلاس کی صدارت کی۔ڈی آئی جی سکیورٹی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے آئی جی کو غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر بریفنگ دی۔ آئی جی نے پولیس افسران کو غیر ملکی سفرا، وفود اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔