غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ دفاتر اور تعمیرات مسمار

May 24, 2024

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی میں سائٹ دفاتر، مین گیٹس، باؤنڈری والز اور بل بورڈز کو سر بمہر اور مسمار کر دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔