عاطف اسلم کے گانوں کا بارش سے دلچسپ تعلق

May 24, 2024

گلوکار عاطف اسلم ـــ فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے گانوں کے بارش کے ساتھ دلچسپ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنی سحر انگریز آواز میں ڈرامہ سیریل’جینٹل مین‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ’تمہاری چُپ‘ ریکارڈ کروایا ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اب اس حوالے سے گلوکار کا ایک خصوصی انٹرویو بھی لیا گیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ان کا یہ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ریکارڈ کروانے کا تجربہ کیسا رہا۔

عاطف اسلم نے بتایا کہ جب میں نے یہ گانا ریکارڈ کروایا تو اس وقت بارش ہو رہی تھی اس لیے مجھے یقین تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند آئے گا۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ جب بھی میں بارش کے دوران کوئی گانا ریکارڈ کرواتا ہوں تو وہ گانا ہٹ ہوتا ہے۔