سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی، کراچی میں 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

May 24, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں پارہ 50 تک پہنچ گیا، جبکہ سکھر اور نوابشاہ میں 48 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان 47، ڈی آئی خان، بہاولپور اور سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد، ساہیوال، تربت اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری رہا۔

اسی طرح بنوں میں 43 اور چکوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں پارہ 41 تک پہنچ گیا، حبس کی وجہ سے گرمی کا احساس 47ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔