دنیا عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کروائے، وزیراعظم شہباز شریف

May 24, 2024


وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کروائے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رفح میں آپریشن روکنے سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم نے مظلوم انسانیت کیلئے پٹیشن دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو غزہ اور رفح میں رسائی دی جائے، راستے کھولنے، غذائی اور طبی امداد کی فوری فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے۔