علی امین گنڈاپور کل اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے، بیرسٹر سیف

May 24, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کل اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، صوبے کے مفاد کے تناظر میں وزیر اعلیٰ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا۔