ڈبل روٹی اوربیکری آئیٹمز کی قیمتیں ابھی تک کم نہ ہوسکیں

May 25, 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری مراسلے پر تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا ، محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اوپن مارکیٹ میں آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق 400گرام کی ڈبل روٹی کی قیمت میں20سے30روپے جبکہ 700گرام کی ڈبل روٹی کی قیمت میں60سے70روپے کمی کی گئی ہے ۔ لاہور میں ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر یکم جون سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔