بانی پی ٹی آئی پلیٹلیٹس کا بہانہ بناکر بھاگنے والے نہیں، بیرسٹر سیف

May 25, 2024

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئیپلیٹلیٹسکا بہانہ بنا کر بھاگنے والے نہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کو اپنا آخری انجام نظر آرہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی قوم کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔