• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر احمد علی کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2 تکنیکی ماہرین طاہر مسعود اور محمد محمود کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی۔

قومی خبریں سے مزید