پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

May 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) آپریشن کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی نے مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے شعیب شاہین اور عمیر بلوچ کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔