لاہور: سر گنگارام اسپتال سے لاکھوں روپے کا سامان چوری

May 25, 2024

فوٹو فائل

لاہور کے سر گنگارام اسپتال کی تزئین و آرائش کے دوران سامان چوری ہونے لگا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق چور سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر سیکشن سے لاکھوں روپے کی بیٹریاں لے اڑے، چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

گنگا رام اسپتال انتظامیہ کے مطابق تھانہ سول لائنز میں 44 بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے، بیٹریاں ٹھیکیدار بابر اور اس کے مزدورں نے چوری کیں، لاکھوں روپے مالیت کے تار اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس نے نامزد ملزمان کی بجائے اسپتال کے عملے کو ہی حراست میں لے لیا، جس پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو حراست میں لے لیا۔