عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ،ا مریکی خاموشی حیران کن، ساجد میر

May 27, 2024

لاہور ( پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ اگر اسرائیلی جنونیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کی اتھارٹی تسلیم نہ کی گئی تو پھر تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار ہوگی ۔ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ فلسطینیوں کے اخلاقی اور قانونی حق کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر امریکی انتظامیہ کی خاموشی حیران کن ہے۔ عدالت کے فیصلے پر امریکی رویے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی قیادتوں کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور شہر کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبو ت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوءے کیا ۔ پروفیسر ساجدمیر نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ عقید ہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر ہمارا ایمان ہی نامکمل ہے ۔پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کا تحفظ ہرحال میں جاری رکھیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ہمارے اکابر نے تحفظ ختم نبوت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ کانفرنس سے علامہ ریاض الرحمن یزدانی، علامہ معتصم الہی ظہیر، رانا محمد شفیق خاں پسروری، حافظ محمد یونس آزاد، حافظ بابر فاروق رحیمی، حاجی نواز مغل ،حافظ اعظم قاسم ،حافظ فیصل جانباز نے بھی خطاب کی۔